نواز شریف کو جمعہ کو ملی خوشخبری، ضمانت منظور

نواز شریف کی ضمانت منظور کر لی گئی ، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، نواز شریف کی ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کی گئی، ن لیگی رہنما عدالت میں موجود تھے، احاطہ عدالت کے باہر ن لیگی کارکنان بھی موجود تھے جنہوں نے فیصلہ آنے کے بعد نعرے بازی شروع کر دی اور قیادت کے حق میں نعرے لگائے ، نواز شریف کی ضمانت ایک کروڑ کے دو مچلکوں کے عوض منظور کی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ‌ میں‌ نوازشریف کی درخواست ضمانت پر دوبارہ سماعت ہوئی جس کے دوران سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسر ڈاکٹر ایاز محمود نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی. اس دوران شہباز شریف بھی عدالت میں‌ موجود رہے،

ڈاکٹر محمود ایاز نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ،جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آپ نواز شریف کےاسپتال میں علاج پرکیا کہتے ہیں ؟ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ بیماری کی تشخیص کچھ حد تک ہوچکی ہے لیکن مکمل نہیں ہوئی ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیانواز شریف کی جان خطرے میں ہے ؟جس پر ڈاکٹر نے کہا کہ نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے.،

نوازشریف سزا معطلی کی درخواست، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

جج نے نیب وکیل سے استفسارکیا کہ کیا نیب اس درخواست ضمانت کی مخالفت کرتا ہے ؟ جس پر نیب وکیل نے کہا کہ اگر نواز شریف کا علاج پاکستان میں ممکن ہے تو ادھر ہی علاج ہونا چاہیے،اگر نواز شریف کی صحت خطرے میں ہے تو ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے

مریم نواز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ مریم نواز نواز شریف کی واحد اولاد یہاں موجود ہیں انکو والد کی تیمار داری کے لئے پاس ہونا چاہئے عدالت نے پوچھا کہ کیا نواز شریف سے ملنے کی اجازت دی گئی جس پر وکیل نے کہا کہ ملاقات کے بعد دوبارہ جیل بھجوا دیا گیا، نیب نے اس پر عدالت میں کہا کہ کوئی ایسا قانون موجود نہیں کہ قیدی والد کی تیمار داری کر سکے،

 

 

کیس کی سماعت جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی، ڈاکٹر محمود ایاز نے میڈیکل بورڈ بنانے کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کردیا، انہوں‌نے بتایا کہ نواز شریف کےگردے بھی خراب ہیں،دو مرتبہ دل کا آپریشن بھی ہوچکا ہے، ہم ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کہ نواز شریف کواس وقت کیابیماری ہے، میڈیکل بورڈ نوازشریف کےخون کے نمونوں کا تجزیہ کرچکا ہے، نواز شریف کو ڈینگی بخار نہیں،لاہور میں ان کے علاج کی تمام سہولیات موجود ہیں، عدالت نے قرار دیا ہے کہ آپ میڈیکل بورڈ کےدس ممبر کی رپورٹ عدالت میں پیش کریں،

وزیراعظم کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہو گئی، فردوس عاشق اعوان

اقوام متحدہ کے عالمی دن پر وزیراعظم عمران خان نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

واضح رہے کہ نواز شریف کا سروسز ہسپتال لاہور میں علاج جاری ہے، مرض کی آئی ٹی پی کے نام سے تشخیص ہو گئی، پلیٹ لیٹس بھی پھر کم ہو گئے تھے، میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ بیماری کی تشخیص ہو گئی، نواز شریف کو آئی ٹی پی یعنی ایکیوٹ امیون تھرومبو سائٹوپینیا کا مرض لاحق ہے، یہ بیماری کسی بھی وائرل انفیکشن کے بعد ہو سکتی ہے، یہ بیماری مختصر مدت کی ہوتی ہے، نواز شریف کو انجکشن دیے گئے ہیں اور یہ کہ سابق وزیراعظم کا بون میرو مکمل فنکشنل ہے، ادھر حکومت نے کہا ہے کہ نواز شریف کے علاج کیلئے جہاں سے بھی ڈاکٹر بلوانا چاہیں جہاز حاضر ہے، ان کے علاج کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،

Comments are closed.