نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت کیوں دی؟شہزاد اکبر بول پڑے
نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت کیوں دی؟شہزاد اکبر بول پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ کوئی جنگ نہیں تھی،نوازشریف پر حکومت نے کیس نہیں بنائے،سپریم کورٹ نے قراردیا کہ نوازشریف صادق اور امین نہیں،ایک مقدمےمیں نوازشریف بری اور2میں سزا ہوئی،
قطری ایئرایمبولینس پر نواز شریف پاکستان چھوڑ گئے
شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ قانون میں ای سی ایل سے نام نہیں نکالاجاسکتا،ذیلی کمیٹی نے تجویز دی کہ نوازشریف کا نام ایک بار ای سی ایل سے نکالاجائے،نوازشریف کی واپسی کے لیے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط رکھی گئی،کابینہ نے نوازشریف کی واپسی کےلیے شہبازشریف سے انڈیمنٹی بانڈ مانگا،لاہورہائیکورٹ نے انڈیمنٹی بانڈکومعطل کیااوربیان حلفی لیا،
نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی
شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟
شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نےنوازشریف کی واپسی سے متعلق شیورٹی لی،نوازشریف کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پر باہر جانے کی اجازت دی گئی،