نوازشریف ، مریم نواز، کی نیب سزاؤں کے خلاف اپیل پر سماعت کس کی استدعا پر ہوئی ملتوی ؟

0
31

نوازشریف ، مریم نواز، کی نیب سزاؤں کے خلاف اپیل پر سماعت کس کی استدعا پر ہوئی ملتوی ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی نیب اپیلوں پر سماعت ہوئی

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی اپیلوں پر سماعت کی، مریم نوازکے وکیل امجد پرویز  نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کر دی ، درخواست میں کہا گیا کہ آج سماعت ملتوی کی جائے، لاہور ہائی کے ڈویژن بینچ میں نیب کے کیسز مقرر ہیں لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ پیش نہیں ہو سکتا

ایون فیلڈ ریفرنس، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران نیب نے عدالت سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی نواز شریف، مریم نواز اور دیگر کی اپیلوں پر سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی،عدالت نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے صورتحال خراب ہے، کورٹ میں زیادہ رش نہ کریں،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل امجد پرویز کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کر لی گئی ،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نیب موجود ہی نہیں؟ نیب نے ہی تو درخواست دی تھی، ایک وکیل نے عدالت میں کہا کہ ان کو کورونا ہو گیا ہے، جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا نیب کو کورونا ہو گیا ہے، اگر عدالت نے نمائندہ مقرر کرنا ہے تو خواجہ حارث کو کر دیتے ہیں،خواجہ حارث کو تو یہ سارا کیس معلوم ہے، عدالت نے کیس کی سماعت مئی کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی

اس سے قبل آخری سماعت جوستمبر 2020 میں ہوئی تھی اس میں بھی امجد پرویز نے مصروف ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کرائی تھی دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی ہیں، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

نیب نے دائر درخواست میں کہا کہ سپریم کورٹ ہدایات جاری کر چکی کرپشن کیسز پر روز سماعت کی جائے، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے اپیلیں جلد سنی جائیں،نیب نے نواز شریف کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست میں کہا ہے کہ نو دسمبر 2020 کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا اب جلد کیس کی سماعت کی جائے

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں،عدالت نے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے تھے ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حاضری سے استثنی اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواستیں مسترد کردی تھیں

گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز

Leave a reply