نواز شریف مجرم ہو کر باہر چلے گئے تو آصف زرداری ملزم کیوں نہیں جا سکتے؟ فیصل واوڈا

0
34

نواز شریف مجرم ہو کر باہر چلے گئے تو آصف زرداری ملزم کیوں نہیں جا سکتے؟ فیصل واوڈا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے سادہ اکثریت کی ضرورت ہے، حکومت سادہ اکثریت کے ذریعے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کر سکتی ہے۔

قومی خبر رساٰ ں ادارے اے پی پی کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے اس میں حکومت کی کوئی مداخلت نہیں، پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین کے خلاف کیسز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے نہیں بلکہ نیب نے بنائے ہیں اور ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ پورے ملک کے آرمی چیف ہیں، انہوں نے ملک کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، وزیر اعظم نے خطے کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے ان کو مدت ملازمت میں توسیع دی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ رہنماﺅں نے نواز شریف کی صحت کے بارے قوم کو گمراہ کیا، لیگی رہنماﺅں نے ماضی میں بھی قوم سے جھوٹ بولے اور اس بار بھی، نواز شریف علاج کیلئے ایئر ایمبولینس پر نہیں بلکہ شاہی طیارے کے ذریعے بیرون ملک گئے ہیں، ن لیگ نے ڈمی ایئر ایمبولینس کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف مجرم ہونے کے باوجود اگر علاج کیلئے بیرون ملک جا سکتے ہیں تو آصف علی زرداری ابھی ملزم ہیں حکومت ان کے ساتھ بھی ایسا ہی رویہ اپنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے قد سے بڑی باتیں کر رہے ہیں۔ فیصل واڈا نے کہا کہ طلبہ یونینز کو بحال ہونا چاہیے اور طلبہ کو طے شدہ دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرنا چاہیے

Leave a reply