مزید دیکھیں

مقبول

ٹرمپ کا حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ...

پنجاب میں آوارہ کتوں کو جان سے مارنے پر احتجاج کا اعلان

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں...

حافظ آباد: موٹروے پر تیز رفتاری کرنے والا ڈرائیور گرفتار، مقدمہ درج

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) موٹروے پولیس نے تیز...

نواز شریف سے زیادہ آصف زرداری کی صحت خراب، شیخ رشید کا انکشاف

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ دے گی احترام کریں گے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعلی کو وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کو تمام سہولیات دی جائیں ، عدالت کے فیصلے سے قبل کہہ رہا ہوں کہ عمران خان نے مجھے کہا ہے کہ نواز شریف کے حوالہ سے عدالت جو بھی فیصلہ دے گی پہرہ دیں گے، نواز شریف کا کنجوس خاندان ہے اکیلا کھاتا ہے قوم پر نہیں لگاتا ،تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا کہ یہ لوگ کیسز میں آئے ہیں، عمران خان کہتا ہے کہ میں ان کو نہیں چھوڑوں گا میں عمران خان کو کہتا ہوں کہ سکھی رہ.

عمران خان آج این آر او دے دیں تو سب تحریکیں ٹھس ہو جائیں فضل الرحمان جو اننگز کھیلنے جا رہے ہیں اسکا فیصلہ دس نومبر سے پہلے پہلے ہو جائے گا، زرداری نے جیلیں کاٹیں یہ نہیں کہا مر گیا ہوں، یہ روز گھر سے کھانا منگواتے ہیں، شہباز نواز سے بڑا چور ہے.

شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، سارے سیاستدان بزرگ ہیں، کوئی دوسرے کو سیاستدان ماننے کو تیار نہیں سب بیمار ہیں، میڈیا پاکستان میں بہت سٹرانگ ہے دنیا میں اتنا کہیں بھی سٹرانگ نہیں،کسی وقت کوئی بھی بیمار ہو سکتا ہے، شیخ رشید سمیت کوئی بھی کسی وقت جا سکتا ہے،

شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف سے بیجنگ میں گپ شپ ہوئی، فضل الرحمان گولڈن ٹیمپل کے مزار پر جاتے ہیں مزار قائد نہیں جاتے، اجیت دیول کے ساتھ تصویریں آئیں کچھ نہیں کہتا. پاکستان ایک اسلامی دنیا کا ملک اس نقشے میں موجود ہے جہا‌ں عظیم فوج موجود ہے، نوجوان جان ہتھیلی پر رکھ کر بھارت کا مقابلہ کریں گے، اتنی بہادر فوج اور نوجوان کہیں بھی نہیں، میں اسلام آباد میں رہتا ہوں ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ نواز شریف سے زیادہ زرداری کی خراب ہے وہ جیل کاٹ رہا ہے عادی مجرموں کی طرح، واویل نہیں کرتا.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan