وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے جاتی امراء، لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی ہے.
اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے محمد نواز شریف کو ملک کی معاشی حالت، حکومتی اقدامات اور سیاسی منظرنامہ پر آگاہ کیا۔ اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کوششوں کی بدولت ملک کی معاشی بدحالی میں کمی آئی ہے اور مہنگائی کے گراف میں خاطر خواہ کمی دیکھنے کو ملی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے اور ان اقدامات کے مثبت نتائج بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ حکومتی پالیسیاں عوام کے مفاد میں ہیں اور مہنگائی کی روک تھام کے لئے مزید اقدامات پر غور جاری ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے حکومتی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے حکومت کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ سرگرم رہی ہے اور حکومت کو اس مقصد کے حصول میں کامیابی ملے گی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے سیاسی اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی۔ اس ملاقات کو موجودہ سیاسی و معاشی حالات کے پیش نظر بہت اہمیت دی جارہی ہے، کیونکہ اس سے مستقبل میں حکومت کی سمت اور حکومتی پالیسیوں کی تفصیلات سامنے آئیں گی۔
ٹرمپ کا عمران کی رہائی کیلئے کردارصرف پی ٹی آئی کی خوش گمانی
کرم ، آپریشن کے متاثرین کے لیے عارضی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ