نواز شریف جلد صحت یاب ہو جائیں گے، کس بیماری کا ہو رہا ہے علاج؟ ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتا دیا

0
37

آغا خان ہسپتال کراچی کے سینئر ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو آئی وی آئی جی کے پانچ ڈوز کا کورس پیر تک مکمل ہو گا،

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس آنے تک عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ کونواز شریف کے جلد صحت یاب ہونے کی پوری امید ہے، نواز شریف کوآئی وی آئی جی کے مزید چار ڈوز اور دیے جائیں گے، نوازشریف کا گزشتہ رات آئی وی آئی جی علاج کے کورس کا پہلا ڈوزمکمل کردیا گیا ہے، ڈاکٹر طاہر شمسی آغا خان ہسپتال کراچی کے سینئر ڈاکٹر ہیں اور انہوں نے لاہور آمد پر نواز شریف کے چیک اپ کے بعد مرض کی تشخیص کرلی ہے جس کے بعد ان کا علاج جاری ہے، کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف کو تھرموسائیٹوپینیا ہے، اس بیماری میں پلیٹ لیٹس کم ہو جاتے ہیں اور قوتِ مدافعت کم ہو جاتی ہے، ڈاکٹر طاہر شمسی کے متعلق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے واحد ماہر ڈاکٹر ہیں،

وزیراعظم کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہو گئی، فردوس عاشق اعوان

اقوام متحدہ کے عالمی دن پر وزیراعظم عمران خان نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

یہ بات بھی واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں‌ علاج ہو رہا ہے، میڈیکل بورڈ کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو بار بار پلیٹ لیٹس کی کٹس لگائی گئیں لیکن ان کے سفید خلیے بار بار کم ہوتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹرز بھی پریشانی کا شکار تھے اور ان سے مرض کی تشخیص نہیں ہوپارہی تھی تاہم اب صورتحال میں بہتری کی امید ظاہر کی گئی ہے،

Leave a reply