لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے، حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی شادی خانہ آبادی کی تقریبات،ولیمہ 29 دسمبر کو لاہور میں ہوگا۔

شادی کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں جاتی امرا جانے والے راستوں کو دلکش انداز میں سجایا جا رہا ہے تاکہ اس خوشی کے موقع پر اہم راستوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔زید حسین کا نکاح اور رسم حنا آج، 25 دسمبر کو ہوگی۔ نکاح کی تقریب میں تقریباً 500 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے، جبکہ ولیمہ کی تقریب میں 700 افراد کی شرکت متوقع ہے۔ ان تقریبات میں بین الاقوامی مہمانوں کی بھی بھرپور شرکت ہوگی، جن میں امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات سے لوگ آئیں گے۔شادی کی اہم تقریبات میں حسین نواز اور ان کی فیملی کے ساتھ ساتھ ان کی بہن عاصمہ نواز بھی پاکستان پہنچ چکی ہیں تاکہ یہ یادگار لمحے اپنے خاندان کے ساتھ گزار سکیں۔ ان شادیوں کی سیکیورٹی کا انتظام پنجاب پولیس کے ذمے ہوگا تاکہ مہمانوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

رائے ونڈ کے علاقے میں جاتی عمرہ جانے والے راستوں کی آرائش کا کام بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ سڑکوں کے اطراف درختوں کو خوبصورت لائٹس سے سجایا جا رہا ہے تاکہ رات کے وقت یہ راستے اور بھی زیادہ دلکش نظر آئیں۔ اس کے علاوہ، پھولوں کے گملے بھی مختلف مقامات پر رکھے گئے ہیں تاکہ جشن کی خوشبو اور رنگت کو اجاگر کیا جا سکے۔اس تقریب کے دوران، سیکیورٹی کی مکمل نگرانی پنجاب پولیس کے سپرد کی گئی ہے، جو مہمانوں کی حفاظت اور عوامی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ کی بطور انتظامی جج کے عہدے سے معذرت

تمام مذہبی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کیلیے پرعزم ہیں، وزیراعظم

Shares: