مسلم لیگ ن کے صدرنواز شریف کا اتحادیوں سے رابطوں کا فیصلہ

0
39
nawaz sharif

محمد نواز شریف نے ن لیگ کے اجلاس سے قبل اتحادی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اجلاس سے قبل اتحادی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف خود اتحادیوں سے رابطے کریں گے، مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد از سر نو سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ،نواز شریف آصف علی زرداری،چوہدری شجاعت حسین سمیت دیگر سے موجودہ صورتحال مشاورت کریں گے۔
اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اور خارجی سطح کے معاملات پر غور حوض ہوگا ، اجلاس میں اہم فیصلوں کےلئے قومی قیادت سے رابطوں پر رپورٹ پیش کی جائے گی ،وزیر دفاع خواجہ آصف آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے پیش رفت اور تیاریوں کے حوالے سے بریف کریں گے۔اجلاس اگلے چند روز میں ماڈل ٹاؤن آفس ہوگا تیاریاں شروع کر دی گئیں ، صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اجلاس کے بعد پارٹی کو گائیڈ لائن جاری کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے یا نہ لگانے کے حوالے سے حتمی مشاورت کی جائے گی ، قیادت کو سپریم کورٹ کے فیصلے اور پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حوالے سے قانونی امور پر بریفنگ دیں گے ،لیگی اجلاس میں پارٹی فیصلوں کی منظوری پر عملدرآمد کرنے کے لئے معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجنے کا امکان ہے ، اجلاس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے پی ٹی آئی پر بین لگانے پر تحفظات پر تبادلہ خیال ہوگا ۔

Leave a reply