ن لیگ کےراہنما رانا ثنا اللہ کاکہنا ہےکہ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت سے متعلق قانونی ٹیم نے تیاری کرلی ہے۔یہ گفتگو انہوں نے نجی ٹی وی پر ایک پروگرام میں کی ہے رانا ثناء کہاکہ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت سے متعلق قانونی ٹیم نے تیاری کرلی ہے۔
اور ہمیں نواز شریف کی ضمانت ملنے کے بہتر اور روشن امکانات نظر آرہے ہیں۔عوام کی بڑی تعداد جلسے کی صورت میں نواز شریف کااستقبال کرے گی۔پچھلے استقبال میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں امید ہے اس دفعہ ایسا نہیں ہوگا۔نواز شریف کے کیسز میں حفاظتی ضمانت لینے کا ارادہ ہے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ نواز شریف خود پر لگےالزامات کاسامنا کریں گے۔ قانونی ٹیم نے اس حوالے سے تیاری کرلی ہے۔سارابیانیہ لپیٹ کر دو ناموں کے پیچھے لگانا پارٹی کوقبول نہیں ہے۔ ہم قانونی جنگ ضرور لڑیں گے۔ ماضی میں بھی نواز شریف نے ملک کوبحران سے نکالا تھا۔

نواز شریف وطن واپسی کے تمام انتظامات مکمل ہے،رانا ثناء اللہ
Shares:







