نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس آنے تک عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی
لاہور ہائی کورٹ میں چوہدری شوگرملزکیس میں گرفتارنوازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ہے،
سیاسی مخالفین کی بیماری کا مذاق اڑانے والے مت بھولیں کہ وقت بدل جاتا ہے، شہباز شریف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس ساڑھے 12 بجے پیش کرنے کا حکم دیا ہے، میڈیکل بورڈ کے معائنے کے بعد نوازشریف کی رپورٹس پیش کریں، عدالت نے کیس کی سماعت ساڑھے 12 بجےتک ملتوی کردی ہے، نوازشریف کی ضمانت پر رہائی کیلئےدرخواست سے متعلق لاہورہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ سماعت کررہا ہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور نیب پراسیکیوٹرعدالت پیش ہوئے ہیں، ڈاکٹرمحمود ایاز نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کےساتھ عدالت پیش ہوئے ہیں، کیس کی سماعت جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی، ڈاکٹر محمود ایاز نے میڈیکل بورڈ بنانے کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کردیا، انہوںنے بتایا کہ نواز شریف کےگردے بھی خراب ہیں،دو مرتبہ دل کا آپریشن بھی ہوچکا ہے، ہم ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کہ نواز شریف کواس وقت کیابیماری ہے، میڈیکل بورڈ نوازشریف کےخون کے نمونوں کا تجزیہ کرچکا ہے، نواز شریف کو ڈینگی بخار نہیں،لاہور میں ان کے علاج کی تمام سہولیات موجود ہیں، عدالت نے قرار دیا ہے کہ آپ میڈیکل بورڈ کےدس ممبر کی رپورٹ عدالت میں پیش کریں،
وزیراعظم کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہو گئی، فردوس عاشق اعوان
اقوام متحدہ کے عالمی دن پر وزیراعظم عمران خان نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر
واضح رہے کہ نواز شریف کا سروسز ہسپتال لاہور میں علاج جاری ہے، مرض کی آئی ٹی پی کے نام سے تشخیص ہو گئی، پلیٹ لیٹس بھی پھر کم ہو گئے تھے، میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ بیماری کی تشخیص ہو گئی، نواز شریف کو آئی ٹی پی یعنی ایکیوٹ امیون تھرومبو سائٹوپینیا کا مرض لاحق ہے، یہ بیماری کسی بھی وائرل انفیکشن کے بعد ہو سکتی ہے، یہ بیماری مختصر مدت کی ہوتی ہے، نواز شریف کو انجکشن دیے گئے ہیں اور یہ کہ سابق وزیراعظم کا بون میرو مکمل فنکشنل ہے، ادھر حکومت نے کہا ہے کہ نواز شریف کے علاج کیلئے جہاں سے بھی ڈاکٹر بلوانا چاہیں جہاز حاضر ہے، ان کے علاج کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،