نواز شریف کی عید کہاں گزرے گی،بڑی خبر آگئی

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت عیدالفطر کے بعد ہو گی نواز شریف کو عیدالفطر کوٹ لکھپت جیل میں کریں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت 11 جون کو ہو گی .اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی نواز شریف کی درخواست پر سماعت کرینگے۔ اس سلسلے میں وفاق، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اور نیب کو بھی نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے دوسری مرتبہ درخواست ضمانت دائر کی۔ سپریم کورٹ کے ضمانت دینے اور نظرثانی درخواست مسترد کرنے کی اضافی دستاویزات جمع کرا دیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے چھ ہفتوں کی ضمانت پر رہا کیا تھا اور ضمانت ختم ہونے پر اس میں توسیع کی درخواست عدالت نے یہ کہہ کر مسترد کر دی تھی کہ چھ ہفتے ٹیسٹ کروائے گئے علاج نہیں کروایا گیا.

Comments are closed.