قانونی ٹیم نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئےلائحہ عمل تیارکرلیا

قانونی ٹیم نے نواز شریف کوپاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی
pmln

لندن: قانونی ٹیم نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی-

باغی ٹی وی:نجی خبررساں ادارے جیو کے مطابق لندن میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا اہم اجلاس ہوا لندن میں ہونے والے اہم اجلاس میں ن لیگ کے قائد نوازشریف، سابق وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز ملک،عطا تارڑاوراسحاق ڈارشریک ہوئےاعظم نذیرتارڑ اور امجد پرویز ملک نے نوازشریف اور اجلاس کے دیگر شرکا کو سابق وزیراعظم کو پاکستان واپسی کیلئے قانونی ٹیم نے بریفنگ دی-

قانونی ٹیم نے نواز شریف کوپاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کوپاکستان واپسی پرمقدمات میں قانونی مسائل پرکوئی مشکلات درپیش نہیں ن لیگ کی قانونی ٹیم نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئےلائحہ عمل تیارکرلیا۔

90 روز میں الیکشن: تحریک انصاف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کردی

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچیں گے اور ن لیگ کی جانب سے ان کا فقید المثال استقبال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے،نواز شریف کو لاہور میں استقبالیہ دیا جائے گا اورملک کے مختلف علاقوں میں ان کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا جائےگا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف واپس نہیں آرہا بلکہ پاکستان کی خوشحالی کا دور واپس آ رہا ہے، نواز شریف کو ’مائنس‘ کرنے والے خود ’مائنس‘ ہوچکے ہیں اور نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہوگئی، معمار پاکستان ویلکم بیک، سازشیو ’گڈ بائے‘۔

سائفرگمشد گی کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پیغام پاکستان کی ترقی اور مہنگائی سےعوام کو نجات دلانا ہے، انہوں نے بہادری اور ثابت قدمی سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے، نواز شریف نے عوام کو مہنگائی سے بچایا تھا، اس خدمت کی اُنہیں سزا ملی، ان کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی کیونکہ سازشی نہیں چاہتےتھےکہ پاکستان معاشی طورپر مضبوط ہو۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نومبر 2019 میں علاج کیلئے برطانیہ گئے تھے۔

کوئٹہ میں ایرانی پٹرول کی مانگ میں اضافہ

Comments are closed.