پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نےوزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ریمارکس پر سخت رد عمل دیا ہے.
پیپلز پارٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے متنازعہ کینال منصوبے کے متعلق ریمارکس کو سی سی آئی کے فیصلے کی خلاف ورزی اور آئینی فورم کی توہین قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مریم نواز کے ریمارکس کا نوٹس لینے اور پارٹی پالیسی واضح کرنے کا مطالبہ کردیا۔
نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سی سی آئی کا آئینی فورم متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد اور دفن کرچکا ہے۔سی سی آئی کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کے جب تک تمام صوبے اتفاق نہیں کرینگے تب تک کوئی کینال منصوبہ نہیں بنے گا اور سندھ کو کسی صورت متنازعہ کینال منصوبے قبول نہیں ہیں۔مریم نواز کو اپنے صوبے کے اندر اپنے دریاؤں پر اپنے پانی سے ڈیم بنانے سے کسی نے نہیں روکا مگر سندھو دریاء پر لنک کینالز اور ڈیم بنانے کی بات کرینگے تو سندھ نے نواز شریف کو کالاباغ ڈیم بنانے نہیں دیا تو مریم نواز کی کیا حیثیت ہے؟