مریم کی پریس کانفرنس سن کر اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ نواز شریف کو صحت انصاف کارڈ دیا جائے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم بی بی کی پوری پریس کانفرنس سن کر میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ نواز شریف کو صحت انصاف کارڈ کی سہولت دی جائے.
مریم بی بی کی پوری پریس کانفرنس سن کر میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ نواز شریف کو صحت انصاف کارڈ کی سہولت دی جائے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 22, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر کی گئی اپنی ایک اور ٹویٹ میںکہا کہ آپ کو کرنا یہ چاہئے کہ پہلے تو ابو کو کہیں قوم سے معافی مانگیں، پھر دونوں بھائیوں کو فون کریں جتنے پسیے پاکستان سے باہر گئے واپس منگوائیں، پھر Plea Bargain کی درخواست دیں، منظوری ہو جائے تو ابو کو جیل سے لندن لے جائیں۔
آپ کو کرنا یہ چاہئے کہ پہلے تو ابو کو کہیں قوم سے معافی مانگیں، پھر دونوں بھائیوں کو فون کریں جتنے پسیے پاکستان سے باہر گئے واپس منگوائیں، پھر Plea Bargain کی درخواست دیں، منظوری ہو جائے تو ابو کو جیل سے لندن لے جائیں۔ https://t.co/rxrVxcYtHg
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 22, 2019
واضح رہے کہ قبل ازیں مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے پیغآم میں کہا تھا کہ میں عوام سے، نواز شریف کے کڑوڑوں چاہنے والوں سے، آپ سب سے مشورہ چاہتی ہوں کے ان کو علاج کے لیے عدالتی ریلیف نا ملنے کے بعد ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟
مریم نواز کی اس ٹویٹکے بعد فواد چوہدری کی یہ ٹویٹ سامنے آئی ہے.