مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خادمہ صاحبہ کب تک عمران اور بزدار کے گناہ نوازشریف اور شہبازشریف کے کھاتے میں ڈالتی رہیں گی، قوم ظل تباہی اور سونامی خان کی ریشہ دوانیوں اور چیردستیوں کو جان چکے ہیں

پنجاب،سندھ،کے پی،بلوچستان،گلگت اور آزاد کشمیر میں مریم نواز کا راج ہے، مریم نواز کی عوامی مقبولیت نے مانگے تانگے کی حکومت کا جینا حرام کردیا ہے، نوازشریف اور مریم نواز کا مقابلہ کرنے کے شیر کا جگرہ چاہیے، کٹھ پتلی اور چابی والا کھلونا نوازشریف کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا

نوازشریف نے اگر قرضہ لیا تو ملک کو موٹرویز،ایئرپورٹ،بجلی کے منصوبے اور نوجوانوں کو روزگار دیے، عمران خان نے ایک سال میں 13ارب ڈالر کے قرضے لیے اور قوم کو مہنگائی بیروزگاری اور غربت کے تحفے دیے، ہماری راجکماری نے منشیوں اور خادمہ کی نیندیں حرام کردی ہیں، راجکماری مریم نواز کی ایک ٹویٹ پر سب مافیا کے ترجمانوں کو جان کے لالے پڑجاتے ہیں

Shares: