نواز شریف سزایافتہ ہیں قانون کا سامنا لازم ہے،نیئربخاری

عدلیہ خصوصی ریلیف کی خصوصی مثال قائم نہیں کر سکتی
nayyar bukhari

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مسلسل مطالبہ ہے انتخابی شیڈول اور انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے ،

نیر بخاری کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کا مینڈیٹ شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی مددگاری ہے،نگران حکومت کا کسی کی بھی طرف داری کا تاثر جانبداری کے زمرے میں آتا ہے ، آئین کی بالادستی جمہوری پارلیمانی نظام کے تسلسل کیلئے انتخابات لازم ہیں ،صدر مملکت اور سینٹ ممبران انتخابات کیلئے الیکٹرول کالج قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودگی ضروری ہے، مارچ میں چیرمین سینٹ ڈپٹی چیرمین کے عہدے اور آدھا سینٹ خالی ہو جائے گا ،

نیر بخاری کا کہنا تھا کہ نواز شریف عمران خان حکومت کی اجازت اور عدلیہ کے حکم پر بیرون ملک گئے ،نواز شریف سزایافتہ ہیں قانون کا سامنا لازم ہے، عدلیہ خصوصی ریلیف کی خصوصی مثال قائم نہیں کر سکتی ،سپریم کورٹ انتخابات کے اپنے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائے ،انتخابات انعقاد آئینی تقاضہ پورا نہ کرنے پر الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کو جوابدہ ہے ،

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے کا نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوگا. شہباز شریف

نواز شریف کو ریلیف نہ ملا تو وہ واپس نہیں آئیں گے . فیصل کریم کنڈی

پاکستانی ہائی کمیشن ڈاکٹر فیصل کی نواز شریف سے الودعی ملاقات، ویڈیو لیک

 نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

نواز شریف کی وطن واپسی، قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی

Comments are closed.