لاہور: صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر اور سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی-

پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات دوستانہ اور تعمیری ماحول میں ہوئی،جس میں ڈی جی خان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، اس موقع پر اسامہ عبدالکریم اور انس عبدالکریم بھی موجود تھے اورانہوں نے ملاقات میں تبادلہ خیال کے دوران اہم نکات پراپنے خیالات پیش کیے،ملاقات کے دوران دونوں جانب سے سیاسی اور انتظامی امور پر باہمی تعاون کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

بیان کے مطابق اس طرح کے رابطے پارٹی میں ہم آہنگی قائم رکھنے اور علاقائی سیاسی صورتحال پر درست فیصلے کرنے کے لیے اہم ہیں،ملاقات کے دوران مستقبل میں سیاسی حکمت عملی اور تعاون کے ممکنہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Shares: