نواز و شہباز کی والدہ کا لاہور میں نماز جنازہ کون پڑھائے گا؟ نام سامنے آ گیا

0
69

نواز و شہباز کی والدہ کا لاہور میں نماز جنازہ کون پڑھائے گا؟ نام سامنے آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ کل ہفتہ کو لاہو رمیں ادا کی جائے گی

ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ کے لیے راغب نعیمی کا نام زیرغورہے

بیگم شمیم اختر کی میت برٹش ائرویز کی پرواز BA0259 سے لاہور روانہ ہو گی۔ لندن میں ریجنٹ پارک مسجد میں نواز شریف کی والدہ کا نماز جنازہ ادا کیا گیا جس میں نواز شریف نے بھی شرکت کی،

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ مرحومہ بیگم شمیم اخترکا جسد خاکی ہفتے کو لاہور پہنچے گا،اسی روز بعد نماز ظہر شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں نمازجنازہ ادا کی جائیگی ،مرحومہ بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل بروز اتوار مورخہ 29 نومبر کو ہوگی

والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے حکومت نے شہباز شریف کو جیل سے 5 روز کے لئے رہا کر دیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے 5 روز کےلئے پیرول پر رہاکرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیاتھا ، جس کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی پیرول پر رہائی 27نومبر سے 1 دسمبر تک ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو انسانی ہمدردی کے ناطے پے رول پر رہا کیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978کے سیکشن 545بی کے تحت پے رول پر رہائی کی اجازت دی۔

Leave a reply