نواز شریف کے بیانیے پر شہباز شریف ناراض، ن لیگ میں شدید اختلافات

نواز شریف کے بیانیے پر شہباز شریف ناراض، ن لیگ میں شدید اختلافات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما و نائب صدر رانا تنویر نے پارٹی کے اندر دو متضاد بیانیے کی تصدیق کر دی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور پارٹی کے دوسرے لوگ اس حق میں ہیں کہ اداروں کے ساتھ اس حد تک نہیں جانا چاہئے جہاں تک نواز شریف جاتے ہیں۔ نوازشریف تقریر کرنے سے پہلے کیا کہنا ہے مشاورت نہیں کرتے۔

رانا تنویر نے بلاول بھٹو کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی میں کسی ادارے کے سربراہ کا نام نہ لینے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی تھی،پی ڈی ایم کو اے پی سی کے 26 نکات اور ایشوز تک رہنا چاہیئے۔

وزرائے اعلی پنجاب اور بلوچستان کیخلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر ان کا کہنا تھا تحریک عدم ضرور آئے گی اس کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔ اس وقت حکومت کیساتھ جو گیم ہورہی ہے انہیں سمجھ نہیں آرہی۔

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

واضح رہے کہ نواز شریف پی ڈی ایم جلسوں میں اداروں کے خلاف باتیں کرتے ہیں اور مریم نواز کا بھی یہی رویہ ہے،بلاول زرداری نے ایک انٹرویو میں نواز شریف سے ثبوت مانگے تھے تا ہم ن لیگ کے ترجمان نے کہا کہ یہ کوئی عدالت نہیں کہ ثبوت دیئے جائیں،پی ڈی ایم کے سربراہ نواز شریف نے بھی نواز شریف کے بیانیہ کی حمایت کی ہے

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ جلسوں میں تقریروں پر جماعتوں کو تحفظات تھے،اب ہو سکتا ہے یہ جلسہ ملتوی کر دیں،پہلے دن سے ہی جو تقاریر ہوئیں اس پر جماعتوں کے تحفظات تھے، ن لیگ میں اپنی پارٹی میں بھی تحفظات تھے، وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ذاتی عناد ہے اور جماعتوں کو استعمال کیا جا رہے، جماعتوں نے ملک میں سیاست کی ہے، وہ ذاتی مفاد کی طرف نہیں جائیں گی،

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ایسی بس جس میں کوئی اور ڈرائیور ہو اس میں وہ نہیں بیٹھیں گی، پشاور کا جلسہ ملتوی ہو جائے گا، جلسے تک نظر آئے گا کہ پیپلز پارٹی سمیت اتحاد کی سب جماعتیں اپنا بیانیہ سامنے رکھیں گی، بلاول کے بیان کے بعد پی ڈی ایم کو نقصان پہنچا، پیپلز پارٹی نے اپنی پوزیشن واضح کر دی، اندرون خانہ ہر پارٹی میں باتیں ہو رہی تھیں، کہ ہم استعمال ہو رہے ہیں،

Comments are closed.