نواز شریف ڈی پورٹ ہو گا،ٹرمپ کی چوری اور محمد بن سلمان پر مقدمہ، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کچھ اہم خبریں آئی ہیں، حکومت نے نواز شریف کی واپسی کے لئے برطانوی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے،برطانوی وزیر داخلہ کو وسیع اختیار استعمال کرنے کا زور دیا گیا ہے، خط میں عدالت کے وارنٹ گرفتاری کا حوالہ بھی دیا گیا ہے اور ساری تفصیل بھی بتائی جائے گی کہ نواز شریف کس طرح علاج کے لئے گئے اور علاج ہوا نہیں، نواز شریف کی طلبی کا اشتہار بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں لگا دیا گیا، دو روز قبل روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں شائع ہونے والے اشتہار کی کاپی عدالت کے گیٹ پر لگا دی، حکومت نے عدالتی اھکامات پر العزیزیہ سٹیل مل و دیگر کیسز میں اشتہار جنگ اور ڈان میں شائع کروائے تھے
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک اور خبر کے مطابق گوجرانوالہ جلسے میں ایس او پیز فالو نہ کرنے کے حوالہ سے بھی گرفتاریاں ہوں گی، مریم نواز کی ضمانت ختم کروانے کے لئے بھی حکومت نے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا، مریم نے والد کی تیمارداری کے لئے ضمانت لی تھی، جس دن مریم باہر آئی نواز شریف باہر چلے گئے اور مریم جلسے کر رہی ہے،جہاں جہاں بھی قانون کی خلاف ورزی ہو گی حکومت نے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک اور خبر کے مطابق حکومت نے شہباز شریف کو جیل میں سہولیات کا فیصلہ کیا ہے، احتساب عدالت نے درخواست پر سماعت کی اور میڈیکل ہسٹری کے مطابق عدالت نے سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا کہ یہ سہولیات فوری فراہم کی جائیں، ملک احمد خان نے کمپلینٹ کی تھی پریس کانفرنس میں، جج نے آئندہ سماعت پر سہولیات کی رپورٹ طلب کر لی، ن لیگ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو اذیت دیں تا ہم وزیراعظم ہاؤس نے اسکی تردید کی ہے
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک اچھی خبر ہے کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہہ ماہی میں سرپلس ہو گیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم درست سمت میں نکلے ہیں، گزشتہ ماہ میں برآمدات میں 29 فیصد اضافہ ہوا، اچھی خبر ہے، ایف اے ٹی ایف کا اجلاس شروع ہو گیا ہے،کیا پاکستان سے تلوار ہٹے گی یا نہیں، پاکستان کی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ میں ہونے والے کام پر جائزہ لیا جائے گا اور فیصلہ کیا جائے گا کہ پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھا جائے، بلیک لسٹ میں دھکیلا جائے اور وائٹ لسٹ میں لایا جائے، اکتوبر میں اے پی جی نے پاکستان کو لسٹ میں ڈالا کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے کوئی خاص کام نہیں کیا،اب دو دھاری تلوار لٹکی ہوئی ہے دیکھتے ہیں کیا کام ہوتا ہے
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کا چین میں اکاؤنٹ نکل آیا، امریکی الیکشن قریب ہیں، ٹرمپ نے چین کے خلاف تجارتی جنگ چھیڑ کر رکھی ہے، انڈیا و دیگر ممالک کو چین پر تجارتی انحصار کم کرنے پر زور دے رہیں اب انکا خود چین میں اکاؤنٹ نکل آیا، ٹرمپ کئی سال سے لائسنسنگ ڈیل سے اس اکاؤنٹ کو پرسو کر رہے ہیں، ٹرمپ چین میں کام کرنے والی کمپنیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے اب خود وہاں کاروبار کے منصوبے ڈھونڈ رہے ہیں، کبھی اس سے پہلے اس اکاؤنٹ کو رپورٹ نہیں کیا گیا، ٹرمپ کے چائنہ میں اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 88 ہزار ڈالر سے زیادہ ٹیکس دیا گیا جبکہ امریکہ میں صرف 750 ڈالر ٹیکس ادا کیا، یعنی وہاں کھایا اور یہاں دیا
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا نے منت کر کر کے چینی فوجی واپس کر دیا،لداخ میں ایسا ہوا اور کہا کہ چائنیز فوجی راستہ بھول کر غلطی سے انڈیا داخل ہو گیا تھا اسلئے واپس کیا، لداخ میں چائنیز فوج کا ایک سپاہی بھٹک کر آ گیا، حکام نے کہا کہ اسے چکر آ رہے تھے اور بیمار ہے، انڈین آرمی نے فرسٹ ایڈ دی، یہ وہی انڈیا ہے جس کے چین نے 20 فوجی اندر گھس کر مار دیئے تھے،اب انڈیا نے چین کا ایک فوجی واپس کر دیا گیا،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک اور خبر ہے کہ کہتے ہیں کہ بھارت ماضی کی غلطیاں نہ دہرائے، یہ پاکستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے کہا ،پاکستان کے دورے میں انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں ملےگی، امریکہ کو افغانستان سے جانا پڑے گا، افغان گروپس کو نیوٹرل جگہ پر مذاکرات کرنے ہوں گے
سعودی ولی عہد کے خلاف امریکہ میں مقدمہ درج ہو گیا، سعودی عرب کے مقتول صحافی جمال خشوگی کی منگیتر نے امریکہ میں کیس کر دیا، وہ ترک شہری ہیں،خدیجہ اور جمال خشوگی کے لئے تشکیل دیئے گئے انسانی حقوق کے گروہ نے 2 اکتوبر 2018 کو جمال خشوگی قتل پر محمد بن سلمان اور دیگر 28 افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیا، خشوگی کے قتل نے دنیا کو صدمے میں ڈال دیا، واشنگٹن کی وفاقی عدالت میں دعویٰ کیا کیونکہ سعودی عرب میں انصاف ملنے کی توقع نہیں، ترکی میں بھی مقدمہ جاری ہے، الزام لگایا گیا ہے کہ جمال خشوگی کے قتل میں واشنگٹن میں موجود سعود سفارتخانہ بھی ملوث ہے وہ جب امریکہ گئے تھے تو انکو سفارتخانے نے کہا تھا کہ یہ استنبول سے ملیں گی، وہاں جائیں، یوں ٹریپ کر کے قتل کر دیا گیا،