نیا سال انشاٰاللہ دُنیا بھر میں خوشیاں اور نئی خبریں لے کر آئے گا بشرٰی انصاری

0
36

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری پُر امید ہیں کہ انشاءاللہ نیا سال دُنیا بھر میں خوشیاں اور اچھی خبریں لیکر آئے گا۔

باغی ٹی وی : بشرٰی انصاری سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر متحرک رہتی ہیں اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں اور ماضی کی پرانی یادیں مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں –

تاہم اب اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئے سال سے متعلق ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نیا سال آنے والا اور مجھے اُمید ہے کہ انشاءاللہ 2021 ہمارے لیے ڈھیر ساری خوشیاں اور خوشخبریاں لیکر آئے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ للہ تعالیٰ کے حکم سے ایک مرتبہ پھر اچھے دن آئیں گے اور کورونا نے ہمیں جو پریشانی دی ہے اللہ کے حکم سے ہم اس سے نکل جائیں گے یہ کورونا وائرس ختم ہوجائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ نئے سال کے لیے ہمیں خود سے بھی وعدے کرنے ہوں گے نئے سال کے لئے کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ بہت سی باتیں ایک طرف رکھ کرسب سے پہلے تو ہمیں اپنی صحت پر توجہ دینی ہوگی اور اس ضمن میں ہمیں اپنی خوراک میں اٹھنے بیٹھنے میں سونے جاگنے میں کیا تبدیلی لانی چاہیئے اس پر سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا۔

اداکارہ نے کورونا وائرس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’عالمی وباء نے ناصرف ہماری جسمانی صحت کو متاثر کیا ہے بلکہ اس سے ہمارا طرزِ زندگی بھی شدید متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے ہم نفسیاتی طور پر بھی اتنے پریشان اور ڈر گئے ہیں کہ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ ہمیں کیا کرنا چاہیئے کیا نہیں کرنا چاہیئے-

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں اپنا اس قدر خیال رکھنا ہوگا کہ ہمیں ذہنی طور پر بھی پُرسکون زندگی گزاریں اور ہمارا مدافعتی نظام بھی مضبوط رہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ نیا سال خوشیوں سے بھرے سال میں تبدیل کردے، آمین۔

انڈسٹری میں ماہرہ خان کی سب سے پہلی دوست کون ہیں؟

عورت میں اتنی طاقت ہے کہ وہ کسی بھی مرد کی پوری شخصیت تبدیل کر سکتی ہے فیصل…

Leave a reply