نیا سال کراچی کی تعمیر و ترقی کا سال ثابت ہوگا ،مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نیا سال کراچی کی تعمیر و ترقی کا سال ثابت ہوگا اور عوام کے دیرینہ مسائل اس سال حل ہوں گے اور شہر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا.

کراچی کے کئی ترقیاتی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں اور کئی منصوبوں کے ٹینڈرز جاری کئے جاچکے ہیں جن پر کام کا آغاز اس ماہ کے آخر تک شروع ہوگا، ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے باغ ابن قاسم کلفٹن میں ثقافتی پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سٹی کونسل کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے، نئے سال کا آغاز ہوتے ہی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے پروگرام میں موجود ہزاروں شہری محظوظ ہوئے، میئر کراچی نے کہا کہ عوام کراچی کو بہتر ہوتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے جہاں روشنی ، محبت ، رواداری، موسیقی، ہلا گلا ہو اور لوگ زندگی کی خوشیوں سے لطف اندوز ہوں، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنے شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے دعائوں کے ساتھ ساتھ کوششیں بھی کرنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ آج کے پروگرام میں مختلف قومیتوں کو لوگ موجود ہیں اور کراچی ایک ایسا گلدستہ ہے جس میں ہر رنگ و نسل کے پھول موجود ہیں اور یہی اس شہر کی پہچان ہے، میئر کراچی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کراچی کو ایک بار پھر امن کا گہوارہ بنانا ہے ، روشنیوں کا شہر بنانا ہے، اخوت، مساوات، بھائی چارگی کو فروغ دینا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام نے پیپلزپارٹی پر جو اعتماد کیا ہے، اس پر ہم انشاء اللہ پورا اتریں گے اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے، میئر کراچی نے کہا کہ اس سال کے ایم سی مالی لحاظ سے اپنے پائوں پر کھڑی ہوگی اور جو ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں ان کے فنڈز ہمارے پاس موجود ہیں اور ان منصوبوں کو وقت مقررہ پر مکمل بھی کریں گے، انہوں نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کا فیز ون اسی ماہ شہریوں کے لئے کھول دیا جائے گا، اسی طرح اس سال میں حب سے کنال کے ذریعے پانی کی سپلائی بھی شروع ہوجائے گی اور ضلع غربی اور وسطی میں پانی کی فراہمی کی صورتحال میں نمایاں اضافہ ہوگا، کریم آباد انڈرپاس پر کام کی رفتار کو تیز کیا گیا ہے تاکہ وہ وقت مقررہ پر مکمل ہوسکے، میئر کراچی نے اس موقع پر پروگرام میں موجود ہزاروں شہریوں کو اپنی جانب سے نئے کی مبارکباد پیش کی ، پروگرام میں مختلف فن کاروں نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا۔

سال 2024:سندھ پولیس کی سالانہ رپورٹ پیش

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

اسکیننگ کے بعد واٹس ایپ پر ریورس امیج فیچر کی تیاری

Comments are closed.