لاہور: محکمہ وائلڈلائف پنجاب نے لاہور ائیرپورٹ پر تھائی لینڈ سے غیرقانونی طورپر درآمد کردہ نایاب کچھوے پکڑلیے۔
باغی ٹی وی : محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے حکام کے مطابق کچھوے مختلف سامان کے 15کارٹنز کی ڈبل پیکنگ میں چھپاکرپاکستان لائے گئے،محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کو 200 کچھوے تھائی لینڈ سے پاکستان لانے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی، سامان کارگو ایریا میں آنے پر وائلڈ لائف حکام نے کسٹم حکام کو نایاب کچھوے غیرقانونی درآمد کرنے کی اطلاع دی جس پر کارروائی کی گئی، کچھوؤں کو 100 کی پیکنگ بناکر علیحدہ علیحدہ چھپایا گیا تھا۔
دوسری جانب کسٹمز پنجاب نے لاہور میں سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 7 کنٹینرز سے قیمتی اشیاءبرآمد کرلیں، کلکٹر اپزیمنٹ ویسٹ زہرہ حیدر نے کارروائی کرکے ٹائر سکریپ کی آڑ میں ہونے والی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی،سمگلنگ ٹائر سکریپ کی آڑ میں کی گئی، 7 کنٹینرز سے الیکٹرونکس، کپڑے اور قیمتی اشیا برآمد ہوئی ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی
کلکٹر اپزیمنٹ ویسٹ کے مطابق کنٹینرز سے قیمتی موبائل فونز، لیپ ٹاپس، لگژری گاڑی کے ٹائرز، سگریٹس اور دیگر اشیاءبرآمد ہوئی ہیں،زہرہ حیدر کے مطابق سمگلنگ کی ایف آئی آر درج کرکے کنٹینرز ضبط کرلئے گئے ہیں۔