نیا ناظم آباد ڈوب گیا، 15 روز سے پانی نہ نکلا، آواز اٹھانے پر شہری کو دھمکیاں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیا ناظم آباد کراچی کے رہائشی صارم نے کہا ہے کہ اس علاقے میں 15 روز سے بارشی پانی کو نہیں نکالا جا سکا، یہ علاقہ نوگو ایریا بن چکا ہے، مجھے آواز اٹھانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ایک ہزار گھر ڈوبے ہوئے ہیں، شہری مشکلات کا شکار ہیں،لیکن یہاں ریسکیو ٹیموں کا داخلہ بند ہے، حکومت نوٹس لے

صارم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نیا ناظم آباد کا رہائشی ہوں، 15 دن سے پانی بھرا ہوا ہے، پانی نہیں نکل رہا، ایدھی والون کو، این ڈی ایم اے والوں کو داخل نہیں ہونے دیا جا رہا ، آٹھ انچ پائپ سے پانی نکال رہے ہیں، مشینری نہیں لا رہے، میڈیا پر جب چیزیں آئی تھیں تو انہوں نے مجھ پر تشدد کیا، میں فوٹیج بنا رہا تھا تو انہوں نے انتظامیہ کے ذریعے مجھ پر لاٹھی چارج کروایا،50 سے 60 لوگوں کی ڈنڈا فورس ہے، ڈوبے ہوئے لوگوں پر ڈنڈ ے برسا رہے ہیں، اب مجھے پریشر دے رہے ہیں کہ تمہارے گھر میں پانی نہیں،تم باز آ جاؤ، لوگوں کے گھر میں پانی ہے، مرنے کے بعد لوگوں کو کندھوں‌ پر اٹھاتے ہیں لیکن ہم نے زندہ لوگوں کو کندھوں پر اٹھا کر پانی سے نکالا، لوگوں کا سامان تباہ ہو گیا اور دوسری جانب حکومت کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں

کہا گیا کہ تم عارف حبیب کا مقابلہ کرو گے؟ ہم یہاں آواز بھی نہیں اٹھا سکتے، یہ جھیل تھی پوری، یہاں بارش ہوئی دوبارہ جھیل بن گئی،یہاں انوکھی چیز نہیں ہوئی، یہاں ایک گھر ایک کروڑ بیس لاکھ کا ہے، اور اب انکی بدمعاشی ہے، کہ تمہیں کیا مسئلہ ہے، یہان‌میں کس کے پاس جاؤں، ایس ایچ او انکا اپنا ہے، پولیس کو یہ انٹر نہیں ہونے دیتے، کیا ایک سال میں انہوں نے پانی نکالنا ہے، 15 دن میں انہوں نے کتنا پانی نکالا ابھی تک پانی کا تالاب ہے، اس پانی میں کشتیاں چل رہی ہیں یہ کیسے پانی نکالیں گے، مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں، لوگ مر رہے ہیں، کسی کو کوئی پرواہ نہیں، یہاں ریسکیو کی کوئی ٹیم نہیں آئی، لوگون کی آواز بننے کی وجہ سے مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں

اب میں بھی چپ کر کے بیٹھ جاؤں ،یہ 50 کروڑ گیلن سے بہت زیادہ پانی ہے، یہ میڈیا کو کسی کو انٹری نہیں دے رہے، سندھ حکومت کیوں نہیں جا رہی، ڈیفنس میں مشنری یوز ہو رہی ہے تو یہاں پر کیوں نہیں ہو رہی، ایک ہزار گھر ڈوبا ہوا ہے، کیوں حکومت نہیں آ رہی، لوگ نوکریوں پر جا رہے ہیں، قسطوں پر لوگوں نے گھر لئے، کھانا ایدھی والے دے رہے ہیں، عارف حبیب نے کہا کہ یہ بک چکا ہم کوئی نقصان نہیں بھریں گے،

نیا ناظم آباد کے رہائشی صارم کا ویڈیو پیغام یہاں کلک کر کے سنا جا سکتا ہے

اگر مجھے کوئی نقصان پہنچتا ہے تو عارف حبیب اسکے ذمہ دار ہیں، انہوں نے ایڈمن آفس کے باہر بدمعاش کھڑے کئے ہوئے ہیں، میری ویڈیو بنائی گئی ہیں، میری جان کو خطرہ ہے، بلدیاتی ادارے، ایدھی والوں کو اندر نہیں آنے دیا جا رہا،

Comments are closed.