نئے پاکستان اور پرانے پاکستان میں فرق، صدر مملکت نے مثال قائم کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے

کرونا کی وجہ سے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے،لاک ڈاؤن میں‌ نرمی کی گئی ہے، ایسے میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی متحرک ہیں، کبھی وہ مساجد میں ایس او پیز چیک کرنے کے لئے وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے ہمراہ پہنچ جاتے ہیں تو کبھی شاپنگ کے لئے سٹور پر پہنچ جاتے ہیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک سٹور پر شاپنگ کے لئے گئے اور انکے ساتھ کوئی پروٹوکول نہیں تھا، صدر مملکت نے ماسک پہن رکھا تھا اور انہوں نے اکیلے شاپنگ کی، یہاں تک کہ بیکری انتظامیہ کو بھی خبر نہیں ہوئی کہ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی لائن میں لگ کر کھڑے ہیں اور انہوں نے شاپنگ کرنی ہے

دوسری جانب ‏پرانے پاکستان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بیٹی کو جب بیکری والے نے پہلے سامان نہیں دیا تو اس کو تھپڑ مارے گئے تھے جبکہ نئے پاکستان میں صدر مملکت ایک عام خریدار کی طرح لائین میں لگ کر سامان خرید رہے ہیں اور بیکری انتظامیہ کو خبر تک نا ہونے دی۔

Shares: