نئے پاکستان میں درخت نہیں بلکہ ایک ارب جھوٹ کا ریکارڈ بنے گا، مریم اورنگزیب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ذہنی آلودگی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے وہ نئے پاکستان میں ایک ارب درخت تو نہیں لیکن ایک ارب جھوٹ کا ریکارڈ بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ایک ارب درخت بھی اسی نامعلوم سیارے پر ہیں جہاں پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دی جارہی ہیں۔
کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح، ملکر نیا پاکستان بنائیں گے، وزیراعظم کا عزم
نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے فروری دو ہزار سترہ میں گرین پاکستان پروگرام شروع کیاتھا۔،پانچ ارب مالیت کے اس پروگرام کے تحت آزادکشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا سمیت پورے ملک میں درخت لگانے کا ہدف تھا۔ نواز شریف کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت نو فروری کو نیشنل گرین ڈے قرار دیا گیا تھا جبکہ مشترکہ مفادات کونسل کے ذریعے تمام صوبوں کی مشاورت سے فاریسٹ پالیسی دوہزار سترہ میں منظور ہوئی اس قانون سازی میں اہداف کے تعین کے ساتھ اقدامات طے کئے گئے تھےجنہیں عمران خان نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو نظریئے ہیں ذات کی زندگی کا دنیا کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، امیر ہونے کیا ہوس نے نقصان کیا، صفائی کا حکم نبی کریم کا حکم ہے ،آدھا ایمان صفائی ہے، میں چاہتا ہوں نوجوان حصہ لیں کلین گرین کا حصہ لیں ،ہرا پاکستان کو جو ہمارا خواب ہے اس میں نوجوان ممبر بنیں، گورنمنٹ کے پاس اب پیسہ آ رہا ہے، جیسے جیسے پیسہ آئے گا ہم نے اپنے لوگوں پر لگانا ہے دریا صاف کرنے ہیں ، دریاؤں میں گند ڈال کر خراب کیا گیا ہے یہ صاف بھی ہو سکتے ہیں سنگا پور پہلی بار گیا وہاں کا ایک ہی دریا ہے وہ سیوریج کا ڈمب بنا ہوا تھا آج وہ صاف ہے وہاں مچھلیاں ہیں، لندن میں دریا کو صاف کر دیا گیا اب وہاں ایسا نہیں ہے، ہم ملک کو اس سطح پر نہیں لے کر گئے ہم لے کر جائیں گے