نئے پاکستان میں ہاؤسنگ کے نام پر کوئی دھوکا نہیں دے سکتا، فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ

نئے پاکستان میں ہاؤسنگ کے نام پر کوئی دھوکا نہیں دے سکتا، فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ نیا پاکستان ہے یہاں آپ کا سرمایہ محفوظ ہے،آج سٹار مارکیٹنگ کے زیر اہتمام نمائش کا انعقاد کیا گیا، اس پروجیکٹ میں ہر بندہ سرمایہ کاری کر سکتا ہے،

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملک ٹیکس کے بغیر نہیں چل سکتا ، ٹیکس آکسیجن سلنڈر کا کام کرتا ہے، ماضی میں عوام کو لوٹا گیا اور حکمران ارب پتی ہوئے جو لکھ پتی ہوئے اور ککھ پتی ہو گئے، جب تک قانون پر عملداری نہیں ہو گی حالات بہتر نہیں ہوں گے، حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں کسی بھی معاشرے کی تعمیر، ترقی خوشحالی کے لئے ضرور ی ہیں، تعمیرات کا سیکٹر جب تک آگے نہیں بڑھتا پاکستان کا خوشحالی کا قدم حقیقی منزل کی طرف نہیں بڑھ سکتا.

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ریئل سٹیٹ میں انویسمنٹ کر کے فائدہ اٹھائیں، دوسرے ملکوں میں جو پیسہ اکٹھا کیا ہوا ہے اسکو واپس لائیں، اس سیکٹر نے چلنا ہے تو پاکستان کی ترقی کا پہیہ چلنا ہے، اسی سیکٹر سے پاکستان کی خوشحالی جڑی ہوئی ہے،نئے پاکستان میں ہاوَسنگ کے نام پر کوئی دھوکا نہیں دے سکتا،حکومت نے ہاوَسنگ سیکٹر میں اصلاحات متعارف کرائیں،ماضی میں ہاوَسنگ سیکٹر میں لوٹ مار ہوئی،حکومت پاکستان ہاوَسنگ کالونیوں پر گہری نظر رکھے ہوئی ہے،ہم اپنے لوگوں کی پائی پائی کے امین ہیں،ملک کو تبدیل کرنے کے لیے سخت اصلاحات کرنا پڑتی ہیں،

Comments are closed.