کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے دن 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح عبور کر لی۔
باغی ٹی وی : 100نئے سال کے پہلے روز کا آغاز منفی انداز میں ہوا تاہم بعد ازاں کاروبار میں مثبت تیزی دیکھنے میں آئی،ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 1957 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 117084 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی نئی بلند ترین سطح ہے۔
واضح رہے کہ سال 2024 کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 84 فیصد اضافہ ہواگزشتہ سال 100 انڈیکس میں 52 ہزار 675 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور رواں سال کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 126 کی سطح پر رہا۔
بالی ووڈ فلمساز نہیں سمجھتے کہ فلم سازی کیا ہوتی ہے،انوراگ کشپ
سال 2024 میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 39 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 59 ہزار 191 پوائنٹس رہی گزشتہ سال بازار میں 139 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ شیئرز بازار میں 2024 کے کاروبار کی مالیت 5 ہزار 464 ارب روپے رہی، سال 2024 میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ہزار 432 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 495 ارب روپے رہا۔