نئے سال پر پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

حکومت نے نئے سال پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 2 روپے 96 پیسے بڑھا کر 258 روپے 34 پیسے مقرر کر دی گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول 56 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 252 روپے66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا۔واضح رہے کہ پیٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکل میں استعمال ہوتا ہے اور اس کا براہ راست اثر متوسط اور نچلے طبقے کے بجٹ پر پڑتا ہے۔تاہم ٹرانسپورٹ کا زیادہ تر شعبہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر چلتا ہے، اس کی قیمت کو افراط زر سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ زیادہ تر بھاری ٹرانسپورٹ یعنی ٹرینوں اور زرعی انجنوں جیسے ٹرکوں، بسوں، ٹریکٹرز، ٹیوب ویلز اور تھریشرز میں استعمال ہوتا ہے اور خاص طور پر سبزیوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کو متاثر کرتا ہے۔اس وقت حکومت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں پر تقریباً 76 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

ننکانہ:ڈپٹی کمشنر کا شدید دھند میں بنیادی مراکز صحت کا اچانک دورہ، عملے کی کارکردگی کو سراہا

ننکانہ : ریسکیو 1122 کا اسپورٹس گالا، دلچسپ مقابلے اور انعامات کی تقسیم

Comments are closed.