مزید دیکھیں

مقبول

ننکانہ: بچیکی خواتین کالج میں حراسانی انکوائری، انصاف جیتے گا یا اثر و رسوخ؟

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) گورنمنٹ ایسوسی...

یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال 2 فیصد اضافہ

گذشتہ مالی سال یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات...

خواتین کا عالمی دن، صبا قمر دیہی خواتین کے پاس پہنچ گئیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر...

نئے سال کا ایک اور تحفہ،غریب عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا

نئے سال کا ایک اور تحفہ،غریب عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیپرا  نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

نوٹفکیشن کے مطابق بجلی ایک روپیہ 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی،بجلی اکتوبر،نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی،اطلاق صرف جنوری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا،

اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا،

ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی مہنگی ہونی تھی اس لیے شہبازشریف کو گرفتار کیا گیا، مہنگی بجلی سے توجہ ہٹانے کیلئے غداری کے مقدمات بنائے گئے،

پاکستان پیپلز پارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کر دیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ اشرافیہ نمائندہ حکومت نے غریب عوام پر ایک اور بجلی ہم گرایا ہےاٹا چینی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے پی ٹی آئی مدد گاروں کو مالی فائدے پہنچائے گئے.

واضح رہے کہ 30 دسمبر کو ایک اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے توانائی شعبے کی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گھریلو صارفین کے ریلیف اور صنعتوں کو بلاتعطل اور سستی بجلی کی فراہمی کو ترجیحات میں سر فہرست رکھنے کی ہدایت کی تھی، وزیرِ اعظم نے اصلاحات کو دیر پا اور مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھنے پر زور دیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan