نئے صوبوں کی تشکیل پر استحکام پاکستان پارٹی نے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان کا کہنا ہے کہ نئے صوبے بننے کا فائدہ عوام کے ساتھ حکمران اور سیاسی پارٹیوں کو بھی ہوگا، اگر سندھ میں 3صوبے بنتے ہیں توحکمران جماعت 3وزرائے اعلیٰ نامزد کر سکتی ہے، سندھ کی حکمران پارٹی 3صوبوں میں عوامی مسائل کا حل اور ترقی کا دور شروع کر سکتی ہے،3صوبوں میں نئے آئی جی، نئے چیف سیکریٹریز اورنئے ہائیکورٹس بن سکتے ہیں، پنجاب میں بھی حکمران پارٹی 3سے 4مزید صوبے تشکیل دے سکتی ہے،

Shares: