پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہم ایسے غیر ذمہ دارانہ منصوبوں کو مسترد کرتے ہیں جن میں درجنوں نئے صوبے بنانے کی بات کر کے قومی استحکام کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے،
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ آئین کو بار بار سیاسی مفاد کیلئے تبدیل نہیں کیا جا سکتا، پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ پارلیمنٹ کو جنوبی پنجاب پر موجود اتفاقِ رائے کو نافذ کرنا چاہیئے،بلاول بھٹو نے واضح کیا ہے کہ کوئی صوبہ تقسیم یا ٹکراؤ کے ذریعے نہیں بنایا جا سکتا، بلاول بھٹو زرداری وہ انتظامی اصلاحات چاہتے ہیں جو وفاق کو مضبوط کریں، کمزور نہیں، پیپلز پارٹی ہر آئینی معاملے میں اتحاد، استحکام اور ذمہ دارانہ فیصلہ سازی کی علمبردار ہے، نئے صوبوں کے مسئلے پر سیاست کرنے والے عوام کو گمراہ کرنا بند کریں، قومی فیصلوں کیلئے قومی اتفاقِ رائے ضروری ہے،
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مکالمے کو ترجیح دے گی، تقسیم کو نہیں،بلاول بھٹو کا مؤقف اصولی اور واضح ہے کہ حکمرانی کو مضبوط کریں اور وفاق کو کمزور نہ کریں، پیپلز پارٹی صوبائی خودمختاری کو اپنی جمہوری جدوجہد کی بنیاد سمجھتی ہے، صوبوں کے حقوق اور اختیارات کا تحفظ ہی مضبوط وفاق کی ضمانت ہے،








