9 مارچ سے بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پیشگوئی

بارشوں کے نئے سسٹم کے اثرات 11 سے 12 مارچ تک رہیں گے
0
192

اسلام باد: محکمہ موسمیات نے 9 مارچ سے ایران سے بلوچستان میں بارشیں برسانے والے نئے سسٹم داخل ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔

باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،بالائی خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں جمعرات کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے کےعلاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 مارچ سے ایران سے بلوچستان میں داخل ہونے والے بارشوں کے نئے سسٹم کی وجہ سے جنوب مغربی بلوچستان اور کیچ میں بارشوں کا امکان ہے بارشوں کے نئے سسٹم کے اثرات 11 سے 12 مارچ تک رہیں گے تاہم بارش کا نیا سسٹم زیادہ شدت کا نہیں ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان پُرامن اور تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں،امریکا

دوسری جانب گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں سمیت چنیوٹ اور مالاکنڈ میں بوندا باندی تو کہیں تیز بارش اور ضلع استور میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا،جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم شمالی، جنوب مغربی بلوچستان اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں کوئٹہ سمنگلی سٹی 11، دالبندین، قلات 6، پنجگور 5 اور گوادر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ٹرسٹ کو ہتھیانے اور فنڈز میں خرد برد کا انکشاف

ہم جنس پرست یہودی صحافی، وکیل اور مصنف،گلن گرین والڈ

Leave a reply