نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں آئی سی سی کے کرونا قوانین لاگو کرنے کا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2020-2021 ،نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں آئی سی سی کے کرونا قوانین لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز ستمبر کے آخر میں نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کرونا قوانین کے تحت ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں ہر اسکواڈ 20 سے 22 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا،سیزن میں ٹیموں کو کرونا ریپلیسمنٹ کی سہولت حاصل ہو گی

قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ملتان اور راولپنڈی میں کروانے کی تجویز ہے ،قائد اعظم ٹرافی ببل سیکیور ماحول میں کروانے کے لئے ایونٹ ایک ہی شہر تک محدود کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے،کراچی میں چھ فرسٹ کلاس سینٹر ہونے کے باعث قائد اعظم ٹرافی کراچی میں کروانے کی تجویز زیر غور ہے

قائد اعظم ٹرافی میں ٹیموں کے لئے ایک ہی ہوٹل بک کروایا جائے گا

سابق کپتان سلمان بٹ نے کی ڈومیسٹک کرکٹ میں ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کی اپیل

Shares: