مبینہ نازیبا اشارے،3 لڑکیوں کا سیلز مین پر تشدد، ویڈیو وائرل،صارفین بھڑک اٹھے

0
170
girls lahore

پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں تین لڑکیوں نے مبینہ طور پر نازیبا اشارے کرنے پر سیلز مین کو تشدد کا نشانہ بنا کر گرفتار کروا دیا

واقعہ کی ویڈیو فوٹیج سامنے آنے پر پولیس نے لڑکوں کو رہا کر دیا،واقعہ لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں ایک پٹرول پمپ کی ٹک شاپ پر پیش آیا، لڑکیوں نے ٹک شاپ میں سیلز مین پر ہراسانی کا الزام لگا کر اسے تشدد کا نشانہ بنا یا پھر پولیس کے پاس چلی گئیں اور مقدمہ درج کروا دیا،پولیس نے دو سیلز مین کو گرفتار کر لیا تھا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تو پولیس بھی دیکھ کر دنگ رہ گئی کیونکہ لڑکیوں نے ٹک شاپ پر سیلز مین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک شاپ میں لڑکیاں کافی کے مگ ہاتھ میں تھامے کیش کاؤنٹر پر کھڑی ہیں، کم عمر سیلزمین کیشیئر کے ساتھ کاؤنٹر پر بیٹھا ہے، لڑکیاں غصے میں بات کرتی ہیں اورپھر کاؤنٹر کے اندر کی طرف آجاتی ہیں،اسی دوران ایک لڑکی نے سیلز مین کا گریبان پکڑا اور تھپڑ مارا،دوسری لڑکیاں بھی آ جاتی ہیں اور سیلز مین کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناتی ہیں، اس دوران ایک بزرگ گاہک نے لڑکیوں کو منع کیا تو انہوں نے اسے بھی خوب سنائیں اور پھر تھانے چلی گئیں اور مقدمہ درج کروا دیا،

پولیس کے مطابق ایک لڑکی ایمان زہرہ نے ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرواکے دو سیلز مینوں کو گرفتار کروا دیا تھا،مدعیہ ایمان زہرہ کے مطابق دونوں سیلزمین نے نازیبا اشارے کیے تھے، شکایت کی تو کیشیئر کے ساتھ مل کر سیلز مین یوسف نے گالیاں دیں، مقدمے میں پولیس نے ہراسانی کی غلط دفعات لگائیں جس کے عدالت نے مقدمہ خارج کردیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی توسوشل میڈیا صارفین بھی بھڑک اٹھے،ایک صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وویمن ہراسمنٹ کا قانون خواتین کو مردوں کی ناجائز حرکات سے بچانے کے لیے بنایا گیا تھا۔ لیکن کسطرح اس قانون کو غلط استعمال کیا جارھاھے۔ لاھور میں ایک وکیل کی تین بیٹیاں سر عام بدمعاشی کرتے ھوئے دوکان کے سیلز مین کو مارا پیٹا اور پھر کیونکہ باپ وکیل ھے الٹا اسی پر پرچہ کرا کے تھانے بند کروا دیا اور دوکان کو بھی۔
یہ ویڈیو موقع کے اوپر ھی بنی ھوئی ھے خواتین دیکھ کر خود فیصلہ کریں کیا یہ لڑکیاں شرفاء گھرانے کی ھیں یا کسی 10 نمبری بدمعاش کی۔

ایک صارف نےلکھا کہ جس ملک میں وزرائے اعظم پھانسی کے پھندوں پر جھولتے ہوں اور ناحق کیسز میں سزائیں کاٹیں وہاں اس غریب سیلزمین کی کیا اوقات ہے۔ یہ ملک نہیں اب جنگل بن چکا ہے جس کے پاس طاقت ہے وہ کمزور کے ساتھ اس سے بھی برا سلوک کرے گا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نورین جنجوعہ کہتی ہیں کہ لڑکے پر حملہ کرنے والی لڑکی کا نام ایمان زھرہ ہے جو کہ لاہور کے رہائشی محمد قاسم کی ناہنجار اولاد ہے ۔ اپنی طاقت و امارت کا مظاہرہ اس نے لاہور گارڈن ٹوٹل پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے بچے یوسف پر کیا ۔ یوسف ایک teenager ہے ۔ اس عمر میں بچے اپنی انا اور integrity پر ناز کرتے ہیں ۔زندگی کے اصول سیکھ رہے ہوتے ہیں اپنے اردگرد کے معاشرے کو سمجھ رہے ہوتے ہیں ۔ یہ لڑکا تمام عمر اس واقعے کو غربت کو ذلت کو نہیں بھولے گا۔

ٹک شاپ پر لڑکیوں کا سیلز مین پر تشدد، دوبارہ تحقیقات،فریقین کے بیان ریکارڈ
دوسری جانب پولیس نے ٹک شاپ پر لڑکیوں کی جانب سے سیلز مین پر تشدد کے واقعہ کی دوبارہ تحقیقات شروع کر دی ہے ، سیلز مین پر تشدد کرنے والی لڑکیوں اور متاثرہ لڑکے نے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو بیان ریکارڈ کروا دیا ہے، متاثرہ لڑکے یوسف نے تشدد کرنے والی لڑکیوں کے خلاف درخواست بھی دے دی ہے، یوسف نے بیان میں کہا کہ لڑکیوں کو دیکھ کر کوئی بات نہیں کی،اپنے ساتھی ورکرکےساتھ مذاق پرہنس رہا تھا، لڑکیوں نے ہنسنے پرہراساں کرنےکاالزام لگاکرتشدد کیا،پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے بیان ریکارڈ کر لئے تحقیقات جاری ہیں، حقائق کی روشنی میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ٹک شاپ پر سیلز مین پر تشدد کرنیوالی لڑکی شعیب شاہین کی بیٹی؟
دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ کہا جا رہا تھا کہ سیلز مین پر تشدد کرنے والی لڑکیاں پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی بیٹی ہے،جس پر شعیب شاہین نے وضاحت دی ہے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ایک ہی بیٹی ہے جو کئی سالوں سے بیرون ملک مقیم ہے، پٹواری شرم سے عاری ہوچکے ہیں،یہ حکومت بھی شرم سے عاری ہے،یہ حکومت ڈاکہ زنی کی بنیاد پر وجود میں آئی.

گارڈن ٹاون واقعہ،سیلز مین پر تشدد کرنے والی لڑکی کون ہے؟
صحافی امجد حسین بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ گارڈن ٹاون واقعہ، تشدد کرنے والی لڑکی کون ہے؟لاہور گارڈن ٹاون میں مبینہ طور پر ایک وکیل کی بیٹی نے دکان کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا ، مسلم لیگ ن سے وابستہ ٹوئٹر صارفین اس لڑکی کو تحریک انصاف کے وکیل رہنما شعیب شاہین کی بیٹی قرار دے رہے ہیں جو کہ جھوٹ ہے ، ایف آئی آر کے مطابق ایمان زہرہ نامی لڑکی کے والد کا نام محمد قاسم ہے ۔ اب وہ وکیل ہیں یا نہیں تاحال آزاد ذرائع سے اسکی تصدیق نہیں ہوسکی۔ براہ مہربانی جھوٹ کو پھیلانے سے گریز کریں

Leave a reply