نازیہ حسن کی برسی پر زوہیب حسن کا جذباتی پیغام

برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کی جانے والی پاکستان کی مقبول ترین پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو دنیا سے رخصت ہوئے 20 برس بیت گئے ہیں

باغی ٹی وی : پاپ گلوکارہ کی 20 ویں برسی کے موقع پر ان کے بھائی زوہیب حسن نے نازیہ حسن کی تصویر کے ساتھ ایک پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں زوہیب حسن نے لکھا کہ میری پیاری بہن آج دنیا بھر میں آپ کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے جو صرف آپ کی حیرت انگیز موسیقی کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ آپ کی نرم دلی اور دوسروں کا خیال رکھنے والی شخصیت کی وجہ سے یاد کر رہے ہیں-
https://www.instagram.com/p/CD0G07zBQpn/?utm_source=ig_embed
اپنے پیغام کے آخر میں زوہیب حسن نے لکھا کہ ’تمہارا بھائی تمہیں بہت یاد کرتا ہے۔

نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے امریکن کالج آف لندن سے گریجویشن کیا اور پی ٹی وی کے مشہور پروگرام ’سنگ سنگ چلے‘ سے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا-

1980ء میں پندرہ سال کی عمر میں وہ اس وقت شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئیں جب انہوں نے بھارتی فلم قربانی کا گیت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے گایا اس کے بعد 1981 میں ریلیز ہونے والے نازیہ حسن کے پہلے البم ’ڈسکو دیوانے‘ نے انہیں مزید شہرت سے نوازا اور انہوں نے پاک و ہند کی نوجوان نسل کے مزاج پر گہرا اثر ڈالا۔

نازیہ حسن اور ان کے بھائی زوہیب حسن نے 1982 میں بوم بوم ، 1986 میں ینگ ترنگ، 1987 میں ہاٹ لائن اور 1992ء میں کیمرا کیمرا کے ناموں سے چار البم ریلیز کئے جو بے حد مقبول ہوئے-

بعد از وفات اُنہیں 2002میں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔

نازیہ حسن پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو کر 13 اگست 2000 کو محض پینتیس برس کی عمر میں اسانتقل کر گئیں لیکن ان کی موسیقی اور سریلی آواز کو آج تک مداح بھول نہیں پائے

پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو دنیا سے رخصت ہوئے 20 برس بیت گئے

Comments are closed.