نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ ہفتے کے لیے ممکنہ موسمی صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ادارے کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 8 اگست تک بارشیں متوقع ہیں۔این ڈی ایم اے نے دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جو ایک گھنٹے میں 28,657 سے بڑھ کر 33,653 کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ 5 سے 7 اگست کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث ستلج اور بیاس کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔

بھارت میں واقع بھاکڑا ڈیم 55 فیصد اور پونگ ڈیم 56 فیصد تک بھر چکے ہیں، جس کے بعد مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ دریائے ستلج میں اس ہفتے گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

ادارے کی جانب سے مقامی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے فوری ریسپانس تیار رکھا جائے۔
نکاسی آب اور ممکنہ انخلا کی پیشگی تیاری کی جائے۔تمام متعلقہ اداروں کو بروقت آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔این ڈی ایم اے نے تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات مکمل رکھے جائیں تاکہ کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا نواز شریف سے رابطہ، کزن کے انتقال پر تعزیت

بھارت: سیلاب سے تباہی، 4 افراد ہلاک، 50 سے زائد لاپتا

آیہ صوفیہ مسجد کو آگ لگانے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

نادرا کا بڑا اقدام: جانشینی سرٹیفکیٹ کسی بھی مرکز سے حاصل کیا جا سکتا ہے

Shares: