ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 25 جولائی تک ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں کے باعث ممکنہ طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے تحت متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں اسلام آباد، راولپنڈی اور خطہ پوٹھوہار میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش متوقع ہے، جبکہ بارش کا حجم 50 ملی میٹر سے تجاوز کر سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں 25 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں دریائے کابل، سوات، پنجکوڑہ، کالپنی نالہ اور بارہ نالہ میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ نوشہرہ، مالاکنڈ، دیر، سوات اور بالائی پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بھی موجود ہیں۔

ادارے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ تیز بہاؤ کے دوران ندی نالوں، پلوں اور پانی سے بھرپور سڑکوں سے دور رہیں۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آٹھ ماہ میں ایئر انڈیا کو حفاظتی خلاف ورزیوں پر 9 شوکاز نوٹسز جاری ہونےکا انکشاف

Shares: