حالیہ مون سون بارشوں سے دریائے ستلج میں درمیانے درجے کے سیلاب کے باعث بہاولنگر اور دیگر مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔
باغی ٹی وی : دریا سے ملحقہ 86 مواضعات کی درجنوں آبادیوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا، ہزاروں لوگ گھروں میں پھنس کر رہ گئے ، بند ٹوٹنے سے مومیکا، توگیرہ ہٹھاڑ اور متعدد آبادیوں کا زمینی راستہ منقطع ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو نقل مکانی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 2547 افراد کومحفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
ادھرعارف والا میں بھی دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ مزید تیز ہونے سےکئی حفاظتی بند ٹوٹ گئے، بستی بھورے کے مقام پر سڑک سیلابی ریلے میں بہہ گئی، جس کی وجہ سے کئی دیہات کا زمینی رابطہ بھی کٹ گیا دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہوئی ہے ، فرید آباد میں عارضی حفاظتی بند ٹوٹنے سے متعدد علاقے ریلے کی زد میں آ گئے ہیں۔
زمین کا وہ مقام جہاں نظام شمسی کے گرم ترین سیارے جتنی سورج کی روشنی …
دریائے سندھ میں بھی گڈو بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ سیلابی صورتحال کے باعث ساجن واگھڑ، عبدالرحمان واگھڑ، ممتاز مزاری سميت 15 سے زائد دیہات زیر آب آگئے جن کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے مون سون کی حالیہ بارشوں کی تباہ کاریوں کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ملک بھر میں بارشوں سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں این ڈی ایم اے کی جاری رپورٹ کے مطابق 25 جون سے 29 جولائی تک بارشوں اور سیلاب سے ملک میں 173 افراد جان سےگئے جس میں 69 مرد، 32 خواتین اور 72 بچے شامل ہیں۔
سعودی عرب یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کی میزبانی کرے گا
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے پنجاب میں سب سے زیادہ 67 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 47، سندھ میں 21، آزاد کشمیر میں 12، بلوچستان میں10اور گلگت بلتستان میں 5 اموات رپورٹ ہوئیں، مون سون بارشوں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی 11 افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں 260 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 110 مرد، 76 خواتین اور 74 بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ 158 افراد پنجاب میں زخمی ہوئے ملک بھر میں بارشوں سے 1485 گھروں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ 475 مویشی سیلاب میں بہہ گئے۔