نیپالی اور بھارتی مسافرطیاروں کا تصادم
کھٹمنڈو: ملائیشیا سے نیپال آنے والے نیپال ایئر لائن کا طیارہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے کھٹمنڈو آنے والے ایئر انڈیا کے طیارے سے ٹکرا گیا۔
باغی ٹی وی: نیپالی میڈیا کے مطابق جمعہ کو پیش آنے والے ہولڈنگ زون میں ہونے والے اس واقعے میں دو پروازیں دیکھی گئیں، ایک ایئر انڈیا کی اور ایک نیپال ایئر لائن کی درمیانی فضا میں خطرناک حد تک ایک دوسرے کےقریب آ گئی جہاز میں انتباہی نظام نے سینکڑوں مسافروں کی جان بچائی۔
نیپال میں سمارا کے آسمان پر ایئر انڈیا کا طیارہ 19 ہزار فٹ سے 7 ہزار فٹ نیچے اتر رہا تھا جبکہ نیپال ایئر لائنز کا طیارہ اسی مقام پر 15 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا اور دونوں طیارے آمنے سامنے آگئے۔
نیپال کی فضائی حدود میں ہونے والے مسافر بردرا طیاروں کا تصادم بہت معمولی قسم کا تھا جس کے باعث دونوں طیارے معمولی ہچکولے کھانے کے بعد سنبھل گئے اس حادثے میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ تصادم میں دونوں طیاروں کے بازو آپس میں ٹکرائے تھے تاہم خوش قسمتی سے طیارے کے پر نہیں ٹوٹے اور نہ ہی کوئی مسافر زخمی ہوا۔
Air Traffic Controllers (ATCs) of Tribhuvan International Airport involved in traffic conflict incident (between Air India and Nepal Airlines on 24th March 2023) have been removed from active control position until further notice. pic.twitter.com/enxd0WrteZ
— Civil Aviation Authority of Nepal (@hello_CAANepal) March 26, 2023
نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان جگناتھ نیرولا نے بتایا کہ لاپرواہی اور غفلت برتنے پر ایئر ٹریفک کنٹرولر ڈیپارٹمنٹ کے تین ملازمین کو معطل کر دیا گیا اور تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان واقعات میں ایئر انڈیا کے پائلٹوں پر بھی پابندی لگا دی اور ڈی جی سی اے کو خط لکھا ہے۔ مزید یہ کہ نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAAN) نے اس فیصلے کے بارے میں بھارتی کمیشن کو خط لکھا ہے۔
نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، انہوں نے اسی دن کھٹمنڈو میں لینڈنگ کے بعد عملے سے اس واقعے پر پوچھ گچھ کی اور پائلٹ ان کمانڈ نے اپنی غلطی تسلیم کی اور اس کے لیے معافی مانگی۔ پائلٹس کے ساتھ کھٹمنڈو ٹاور پر ڈیوٹی دینے والے 3 ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو بھی گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا، جب ملائیشیا کے کوالالمپور سے کھٹمنڈو آنے والا نیپال ایئر لائن کا طیارہ اور نئی دہلی سے کھٹمنڈو آنے والا ایئر انڈیا کا طیارہ تقریباً آپس میں ٹکرا گئے-