اسرائیل میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج

عوام نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا
0
184
israel

اسرائیل میں ہزاروں افراد اپنے ہی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

باغی ٹی وی: اسرائیلی عوام کی جانب سے7 اکتوبر کے حملے اور یرغمالیوں کو چھڑانے کے لیے حکومتی حکمت عملی پر شدید تنقید کی جارہی ہے، اس کے علاوہ اسرائیل کے جنگی رد عمل پر احتجاج بھی جاری ہے مقبو ضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر عوام کی بڑی تعداد کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا اور وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی حملوں کے خلاف امریکی شہر نیو یارک میں سینکڑوں افراد نے احتجاج کرکے ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے لگائے واشنگٹن میں بھی ہزاروں افراد کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا احتجاج میں مظاہرین نے فلسطین کو آزاد کرو اور اسرائیل دہشتگرد ریاست کے نعرے لگائے اور احتجاج کی وجہ سے وائٹ ہاؤس کے گرد سکیورٹی بھی سخت کردی گئی۔

اسرائیلی فوج کا رات کی تاریکی میں غزہ پر حملہ،51 فلسطینی شہید سینکڑوں زخمی

ادھربرطانیہ میں بھی سینکڑوں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لندن کے پکاڈلی سرکس پر دھرنا دیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی کامطالبہ کیا،دھرنا دینے پر لندن پولیس کی جانب سے 29 مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیااس کے علاوہ پیرس میں بھی ہزاروں افراد نے غزہ میں جنگ بندی کے حق میں مارچ کیا گیا جبکہ برلن مظاہرے میں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ناروے، آسٹریلیا، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ایران، قطر اور عراق میں بھی مظاہرے کیے گئے جبکہ مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں چلی اور وینیزیلامیں بھی احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

جنگ بندی کی امریکی کوششیں ناکام،بلنکن کو شرمندگی کا سامنا

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 3 ہزار 900 بچوں اور 2 ہزار 509 خواتین سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 488 ہو گئی ہے جب کہ 6 ہزار 360 بچوں اور 4 ہزار 891 خواتین سمیت زخمیوں کی تعداد 24 ہزار 158 سے تجاوز کر چکی ہے۔

Leave a reply