ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں منفی پروپیگنڈے کے ذریعے عوام میں مایوسی پھیلانے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے وفد نے کاظم خان کی قیادت میں ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی۔ وفد نے ’’معرکہ حق‘‘ کے دوران پاک فوج کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس مرحلے میں آئی ایس پی آر نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کے جواب میں بروقت اور درست معلومات فراہم کرکے کلیدی کردار ادا کیا۔وفد کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں حاصل ہونے والی فتح پاکستانی قوم، حکومت اور عسکری اداروں کی مربوط حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں اور ان کی مثبت سوچ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے تمام واقعات کے پیچھے بھارت کی منفی سوچ اور وسائل کار فرما ہیں، تاہم عوام کی تائید سے پاک فوج اس پراکسی وار کو ختم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن اور باشعور ہیں، وہ دشمن کے پروپیگنڈے اور بیرونی آقاؤں کی سازشوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ میڈیا نے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اور ’’معرکہ حق‘‘ کے دوران بھارتی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دیا۔آخر میں وفد نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورت حال پر این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

انڈیا بنا دھوبی کا کتا،چین سے تجارت کی بھیک، روس بھی آنکھیں دیکھانے لگا

قومی ٹیم میں اختلافات کی خبروں پر شاہین آفریدی کا ردعمل

ایران، صوبہ سیستان-بلوچستان میں حملہ، 5 پولیس اہلکار جاں بحق

Shares: