ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے ایران پر حملے کی حمایت کر رہا ہے۔

انہوں نے ایرانی خبر ایجنسی تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ امریکا کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں تھا،دوسری جانب (امریکا) نے ایسا رویہ اختیار کیا ہے جس سے بات چیت بے معنی ہو گئی ہے، آپ ایک طرف مذاکرات کا دعویٰ اور دوسری طرف صہیونی حکومت کو ایران کی سرزمین کو نشانہ بنانے کی اجازت دیں، یہ ایک ساتھ نہیں ہوسکتا اسرائیلی حکومت سفارتی عمل پر اثر انداز ہونے میں کامیاب ہو گئی، اور یہ حملہ واشنگٹن کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

ایران نے پہلے بھی اسرائیلی حملوں میں امریکا کو شریک جرم قرار دیا تھا امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کے چھٹے دور کا انعقاد اتوار کو مسقط میں ہونا تھا، لیکن اسرائیلی حملوں کے بعد اس کے انعقاد کے بارے میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کریں، ورنہ سب کی باری آئے گی، خواجہ آصف

’روئٹرز‘ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اور ان کی ٹیم کو اسرائیلی حملوں کے بارے میں پہلے سے علم تھا، لیکن وہ اب بھی ایران کے ساتھ معاہدے کی امید رکھتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کا گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ

Shares: