وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ملک بھر کی کاروباری برادری کے درمیان ہونے والے اہم اجلاس میں فنانس ایکٹ 2025 کی شق 37 اے پر مشاورت کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، جس کے بعد تاجر تنظیموں نے ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملک کی بزنس کمیونٹی، چیمبرز آف کامرس اور تاجروں کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی، جہاں فنانس ایکٹ کے تحت متعارف کرائے گئے سیکشن 37 اے اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس کے دوران کہا کہ حکومت ٹیکس نظام میں شفافیت چاہتی ہے اور اس کا مقصد صرف بڑے پیمانے پر ہونے والے ٹیکس فراڈ کی روک تھام ہے، نہ کہ ایماندار اور جائز کاروبار کو نشانہ بنانا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اس کمیٹی میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل، چیئرمین ایف بی آر اور بزنس کمیونٹی و چیمبرز کے نامزد نمائندے شامل ہوں گے۔کمیٹی آئندہ 30 دنوں میں تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کے بعد سفارشات مرتب کرے گی اور ایک قابلِ عمل حل وزیراعظم اور کابینہ کو پیش کرے گی۔
پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مانیٹرنگ کیلئے "سی ایم ہیلتھ ویجی لینس اسکواڈ” قائم
ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ دورۂ بنگلادیش کیلئے روانہ