نہ اغوا ہوا،نہ پولیس نے تھریٹ کیا،ایف آئی آر کی درخواست ٹینشن میں لکھی ۔والد بلال

نہ اغوا ہوا،نہ پولیس نے تھریٹ کیا،ایف آئی آر کی درخواست ٹینشن میں لکھی ۔والد بلال
تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں پی ٹی آئی کے جاں بحق ہونے والے کارکن بلال کے والد لیاقت علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا نہ تو مجھے کسی نے اغوا کیا اور نہ ہی پولیس نے تھریٹ کیا،ایف آئی آر کی درخواست ٹینشن میں لکھی تھی،ان کا مزید کہنا تھا کہ عینی شاہد نہیں ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی اور ڈی آئی جی کو ملوث نہیں کرنا چاہتا تھا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تشدد میں ملوث افراد کو پکڑیں، ہوسکتا میں معاف کر دوں، لیکن اصل ذمہ داروں کو سامنے لے کر آئیں،انہوں نے کہا کہ بلال نے بھائی کو فون کیا، پکڑا گیا ہوں، امی ابو کو بتا دو پھر اطلاع ملی وہ جاں بحق ہوگیا۔ انہوں نے مجھے جب بھی تفتیش کیلئے بلائیں گے،میں جاؤں گا-

Comments are closed.