نیو ٹی وی کی نشریات کی بندش پر سپریم کورٹ کا بڑا حکم

نیو ٹی وی کی نشریات کی بندش پر سپریم کورٹ کا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے نیو ٹی وی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم اور جسٹس یحیی آفریدی پر مشتمل دو رکنی پینچ نے فیصلہ سنا دیا۔ نیونیوز کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم سپریم کورٹ نے معطل کر دیا۔عدالت نے پیمرا کو نیونیوز کے خلاف آئندہ سماعت تک کوئی کاروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا.

عدالت نے نیونیوز کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا.نیو ٹی وی کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر پیش ہوئے تھے.

واضح رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے نجی ٹی وی چینل نیو ٹی وی کا لائسنس فوری طور پر معطل کر دیا تھا۔ نیو ٹی وی غیر قانونی طور پر نیوز اور کرنٹ افیئرز کا مواد نشر کر رہا تھا۔

پیمرا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا نے متعدد بار نیو ٹی وی کی انتظامیہ کو نیوز اور کرنٹ افیئرز کا مواد نشر کرنے سے روکنے کا حکم دیا اور انہیں اپنے لائسنس کے مطابق تفریحی مواد نشر کرنے کا حکم دیا لیکن نیو ٹی وی انتظامیہ نے پیمرا کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا معزز عدالت نے چینل کی لائسنس کی کیٹگری تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔

پیمرا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیو ٹی وی کو کئی بار اپنے کیٹگری کے مطابق مواد نشر کرنے کا حکم دیا لیکن چینل انتظامیہ نے پیمرا کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا ۔ لائسنس کیٹگری پر عملدرآمد نہ کرنے پر پیمرا نے فن انفو ٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کو ” نیو ٹی وی ” کے نام سے جاری کیا گیا لائسنس معطل کردیا ہے

لاہور میں سینئر صحافی کرونا کا بنے نشانہ،صدر لاہور پریس کلب نے کیا حکومت سے مطالبہ

Comments are closed.