نیپال کے آرمی چیف جنرل اشوک راج نے جاری مظاہروں کے پیش نظر مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔
کھٹمنڈو سے برطانوی میڈیا کے مطابق جنرل اشوک راج نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نیپالی فوج قومی اتحاد اور ملکی سلامتی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہروں میں بہت جانی و مالی نقصان ہوچکا ہے، اس لیے مظاہرین تحمل کا مظاہرہ کریں، کیونکہ قومی یکجہتی اور امن قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔آرمی چیف نے احتجاج کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
دارالحکومت کٹھمنڈو میں کرفیو کے باوجود جاری احتجاج کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 200 ہوگئی ہے۔
کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، نشیبی علاقے زیرِ آب، ٹریفک متاثر
اسرائیل کا دوحہ پر فضائی حملہ، حماس قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید
ملک بھر میں بجلی سستی، ستمبر کے بلوں میں ریلیف
پاکستان میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا