کراچی: ایشیا کپ میں شرکت کیلئے نیپال کی کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی۔
باغی ٹی وی : نیپال کی ٹیم 24 اگست کوکراچی میں پریکٹس میچ کھیلے گی جب کہ 25 اگست کو ٹریننگ سیشن کرے گی،نیپال کی ٹیم 26 اگست کو دوسرا پریکٹس میچ کھیلے گی نیپال کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایونٹ شیڈول سے قبل پاکستان آنے کی درخواست کی تھی،پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے، پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو آپس میں آمنے سامنے آئیں گی،شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا، 31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دو ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایشیاکپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔
آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں،نائب صدر بی سی …
ایشین کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 50 اوورز فارمیٹ کا یہ ٹورنامنٹ 30 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گاایشیا کپ کے13 میچوں کے لیے چار وینیوز کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں سے پاکستان چار میچوں کی میزبانی کرے گا ملتان میں ایک جبکہ لاہور میں تین میچ کھیلے جائیں گےسری لنکا میں نو میچز ہوں گے جن میں سے کینڈی میں تین اور کولمبو میں چھ میچز کھیلے جائیں گے۔
سری لنکا میں کینڈی پہلے راؤنڈ کے تین میچوں کی میزبانی کرے گا جس کے بعد کولمبو میں سپر فور مرحلے کے پانچ میچوں کے علاوہ 17ستمبر کو ہونے والا فائنل بھی کھیلا جائے گاسری لنکا اپنا پہلا میچ 31 اگست کو بنگلہ دیش کے خلاف کینڈی میں کھیلے گا جبکہ انڈیا ٹورنامنٹ میں اپنا آغاز پاکستان کے خلاف میچ سے کرے گا جو 2 ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا اگر پاکستان اور انڈیا دونوں نے سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی تو پھر یہ دونوں ایک بار پھر 10 ستمبر کو کولمبو میں مدمقابل ہوں گے۔
ایشیا کپ کیلئے 17رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کردیاگیا
ملتان میں افتتاحی میچ کے بعد لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچوں میں 3 ستمبر کو بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی 5 ستمبر کو افغانستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا اگر صورتحال بہتر رہی تو پھر 6 ستمبر کو سپر فور مرحلے کا پہلا میچ بھی لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا پاکستان اور انڈیا کو سیڈنگ میں بالترتیب اے ون اور اے ٹو رکھا گیا ہے اس گروپ اے میں تیسری ٹیم نیپال ہے۔