نیپال میں ریکٹر اسکیل پر 5.0 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے شمالی بھارت کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کی شام نیپال میں 5.0 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے شمالی بھارت کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے بھارتی ریاست اتر پردیش، بہار کے علاوہ دہلی،این سی آر، اتراکھنڈ اور دیگر شمالی ریاستوں میں محسوس کئے گئے۔ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم احتیاطی طور پر کچھ علاقوں میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ حکام کی جانب سے ہدایات کی گئی ہے کہ کسی بھی آفٹر شاک کے لیے الرٹ رہیں، اونچی عمارات اور پرانی عمارتوں سے دور رہیں، افواہوں پر یقین نہ کریں، صرف مستند ذرائع سے خبریں حاصل کریں

نیشنل سینٹر فار سیزمولوجی کے مطابق زلزلہ 7:52 شام (مقامی وقت) پر آیا اور اس کی گہرائی 20 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔نیپال میں حالیہ زلزلے کی اطلاع ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صرف چند دن قبل، 28 مارچ کو میانمار میں 7.7 شدت کا شدید زلزلہ آیا تھا، جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔یہ زلزلہ نہ صرف میانمار بلکہ قریبی ممالک جیسے تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، بھارت اور چین میں بھی محسوس کیا گیا تھا۔ کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں، اور امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

سفیان مقیم نے ثقلین مشتاق اور سعید اجمل کو پیچھے چھوڑ دیا

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،2 دہشت گرد ہلاک

پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست دیدی

کراچی شہر سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، آفاق احمد

Shares: